کلامِ میرردیف الف
یار عجب طرح نگہ کر گیا
۱
یار عجب طرح نگہ کر گیادیکھنا وہ دل میں جگہ کر گیا
۲
تنگ قبائی کا سماں یار کیپیرہن غنچہ کو تہ کر گیا
۳
جانا ہے اس بزم سے آیا تو کیاکوئی گھڑی گو کہ تو رہ کر گیا
۴
وصف خط و خال میں خوباں کے میرؔنامۂ اعمال سیہ کر گیا
۱۱۵ / ۵۸۲