کلامِ میرردیف الف

حال دل میرؔ کا رو رو کے سب اے ماہ سنا

۱

حال دل میرؔ کا رو رو کے سب اے ماہ سناشب کو القصہ عجب قصۂ جانکاہ سنا

۲

نابلد ہو کے رہ عشق میں پہنچوں تو کہیںہمرا خضر کو یاں کہتے ہیں گمراہ سنا

۳

کوئی ان طوروں سے گزرے ہے ترے غم میں مریگاہ تو نے نہ سنا حال مرا گاہ سنا

۴

خواب غفلت میں ہیں یاں سب تو عبث جاگا میرؔبے خبر دیکھا انہیں میں جنہیں آگاہ سنا

۳۱ / ۵۸۲