کلامِ میرردیف الف
شب تھا نالاں عزیز کوئی تھا
۱
شب تھا نالاں عزیز کوئی تھامرغ خوش خواں عزیز کوئی تھا
۲
تھی تمہارے ستم کی تاب اس تکصبر جو یاں عزیز کوئی تھا
۳
شب کو اس کا خیال تھا دل میںگھر میں مہماں عزیز کوئی تھا
۴
چاہ بے جا نہ تھی زلیخا کیماہ کنعاں عزیز کوئی تھا
۵
اب تو اس کی گلی میں خار ہے لیکمیرؔ بے جاں عزیز کوئی تھا
۵۷ / ۵۸۲