کلامِ میرردیف الف

نئی طرزوں سے میخانے میں رنگ مے جھلکتا تھا

۱

نئی طرزوں سے میخانے میں رنگ مے جھلکتا تھاگلابی روتی تھی واں جام ہنس ہنس کر چھلکتا تھا

۲

ترے اس خاک اڑانے کی دھمک سے اے مری وحشتکلیجا ریگ صحرا کا بھی دس دس گز تھلکتا تھا

۳

گئی تسبیح اس کی نزع میں کب میرؔ کے دل سےاسی کے نام کی سمرن تھی جب منکا ڈھلکتا تھا

۸۰ / ۵۸۲