کلامِ میرردیف ے
مجھ سوز بعد مرگ سے آگاہ کون ہے
۱
مجھ سوز بعد مرگ سے آگاہ کون ہےشمع مزار میر بجز آہ کون ہے
۲
بیکس ہوں مضطرب ہوں مسافر ہوں بے وطندوری راہ بن مرے ہم راہ کون ہے
۳
لبریز جس کے حسن سے مسجد ہے اور دیرایسا بتوں کے بیچ وہ اللہ کون ہے
۴
رکھیو قدم سنبھل کے کہ تو جانتا نہیںمانند نقش پا یہ سر راہ کون ہے
۵
ایسا اسیر خستہ جگر میں سنا نہیںہر آہ میرؔ جس کی ہے جانکاہ کون ہے
۳۰۱ / ۵۸۲