کلامِ میرردیف ے
مشکل ہے ہونا روکش رخسار کی جھلک کے
۱
مشکل ہے ہونا روکش رخسار کی جھلک کےہم تو بشر ہیں اس جا پر جلتے ہیں ملک کے
۲
مرتا ہے کیوں تو ناحق یاری برادری پردنیا کے سارے ناتے ہیں جیتے جی تلک کے
۳
کہتے ہیں گور میں بھی ہیں تین روز بھاریجاویں کدھر الٰہی مارے ہوئے فلک کے
۴
لاتے نہیں نظر میں غلطانی گہر کوہم معتقد ہیں اپنے آنسو ہی کی ڈھلک کے
۵
کل اک مژہ نچوڑے طوفان نوح آیافکر فشار میں ہوں میرؔ آج ہر پلک کے
۳۰۳ / ۵۸۲