کلامِ میرردیف ی

دزدیدہ نگہ کرنا پھر آنکھ ملانا بھی

۱

دزدیدہ نگہ کرنا پھر آنکھ ملانا بھیاس لوٹتے دامن کو پاس آ کے اٹھانا بھی

۲

پامالی عاشق کو منظور رکھے جاناپھر چال کڈھب چلنا ٹھوکر نہ لگانا بھی

۳

برقع کو اٹھا دینا پر آدھے ہی چہرے سےکیا منہ کو چھپانا بھی کچھ جھمکی دکھانا بھی

۴

دیکھ آنکھیں مری نیچی اک مارنا پتھر بھیظاہر میں ستانا بھی پردے میں جتانا بھی

۵

صحبت ہے یہ ویسی ہی اے جان کی آسائشساتھ آن کے سونا بھی پھر منہ کو چھپانا بھی

۲۳۸ / ۵۸۲