کلامِ میرردیف ی
ہو گئی شہر شہر رسوائی
۱
ہو گئی شہر شہر رسوائیاے مری موت تو بھلی آئی
۲
یک بیاباں برنگ صوت جرسمجھ پہ ہے بیکسی و تنہائی
۳
نہ کھنچے تجھ سے ایک جا نقاشاس کی تصویر وہ ہے ہرجائی
۴
سر رکھوں اس کے پاؤں پر لیکندست قدرت یہ میں کہاں پائی
۵
میرؔ جب سے گیا ہے دل تب سےمیں تو کچھ ہو گیا ہوں سودائی
۲۵۴ / ۵۸۲