کلامِ میرردیف ل

سیر کر عندلیب کا احوال

۱

سیر کر عندلیب کا احوالہیں پریشاں چمن میں کچھ پر و بال

۲

طبع غم تو گئی طبیب ولےپھر نہ آیا کبھو مزاج بحال

۳

سبزہ نو رستہ رہ گزار کا ہوںسر اٹھایا کہ ہو گیا پامال

۴

کیوں نہ دیکھوں چمن کو حسرت سےآشیاں تھا مرا بھی یاں پرسال

۵

سرد مہری کی بسکہ گل رو نےاوڑھی ابر بہار نے بھی شال

۶

ہجر کی شب کو یاں تئیں تڑپاکہ ہوا صبح ہوتے میرا وصال

۷

ہم تو سہہ گزرے کج روی تیرینہ نبھے پر اے فلک یہ چال

۸

دیدۂ تر پہ شب رکھا تھا میرؔلکۂ ابر ہے مرا رومال

۱۵۹ / ۵۸۲