کلامِ میرردیف ن
بے روی و زلف یار ہے رونے سے کام یاں
۱
بے روی و زلف یار ہے رونے سے کام یاںدامن ہے منہ پہ ابر نمط صبح و شام یاں
۲
آوازہ ہی جہاں میں ہمارا سنا کروعنقا کے طور زیست ہے اپنی بہ نام یاں
۳
وصف دہن سے اس کے نہ آگے قلم چلےیعنی کیا ہے خامے نے ختم کلام یاں
۴
غالب یہ ہے کہ موسم خط واں قریب ہےآنے لگا ہے متصل اس کا پیام یاں
۵
مت کھا فریب عجز عزیزان حال کاپنہاں کیے ہیں خاک میں یاروں نے دام یاں
۶
کوئی ہوا نہ دست بسر شہر حسن میںشاید نہیں ہے رسم جواب سلام یاں
۷
ناکام رہنے ہی کا تمہیں غم ہے آج میرؔبہتوں کے کام ہو گئے ہیں کل تمام یاں
۱۷۳ / ۵۸۲