کلامِ شادردیف ن

خضر کیا ہم تو اس جینے میں بازی سب سے جیتے ہیں

۱

خضر کیا ہم تو اس جینے میں بازی سب سے جیتے ہیںدم اب اکتا گیا اللہ اکبر کب سے جیتے ہیں

۲

سمجھ لے قاصدوں نے کچھ تو ایسی ہی خبر دی ہےکہیں کیا تجھ سے اے ناصح کہ جس مطلب سے جیتے ہیں

۳

کسی حالت نہ ہم سے بڑھ سکے گی رات فرقت کیکہ ہم بازی سیہ بختی میں بھی اس شب سے جیتے ہیں

۴

دم اپنا گھٹ کے کب کا ہجر جاناں میں نکل جاتامددگاریٔ شور نعرۂ یا رب سے جیتے ہیں

۵

اسے باور کر اے غم خوار کب کے مر گئے ہوتےپیام وصل جب سے سن لیا ہے تب سے جیتے ہیں

۶

زباں قابو میں ہے سننے کو تشبیہیں سنے جاؤنزاکت میں کہاں اوراق گل اس لب سے جیتے ہیں

۷

عبث دریافت کرتے ہو سبب اس سخت جانی کاخدا جانے کہ ہم اے شادؔ کس مطلب سے جیتے ہیں

۴۷ / ۷۹