کلامِ ظفرردیف ن

لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں

۱

لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میںکس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں

۲

ان حسرتوں سے کہ دو کہیں اور جا بسیںاتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں

۳

کانٹوں کو مت نکال چمن سے او باغباںیہ بھی گلوں کے ساتھ پلے ہیں بہار میں

۴

بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں

۵

کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں

۲۰ / ۵۲